ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمل ناڈو میں کورونا کا خوف، ایک ہی خاندان کے چار افراد نے کی خودکشی کی کوشش، دو کی موت

تمل ناڈو میں کورونا کا خوف، ایک ہی خاندان کے چار افراد نے کی خودکشی کی کوشش، دو کی موت

Mon, 10 Jan 2022 11:12:44    S.O. News Service

مدورئی، 10؍ جنوری (ایس او  نیوز؍ایجنسی) تمل ناڈو  کے مدورئی شہر کے کال میدو میں اتوار کے روز کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشہ کے سبب ایک ہی خاندان کے چار ارکان نے زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی جن میں سے دو کی موت ہوگئی اور دیگر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ کل صبح وی جیوتیکا (23) اور اس کا بیٹا وی رتیش (03) اپنے گھر پر مردہ پائے گئے جبکہ ان کی ماں این لکشمی (46) اور چھوٹے بھائی این سبیراجی (13) کو گورنمنٹ راجا جی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ لکشمی کے شوہر ناگراجن اور ان کی چھوٹی بیٹی انیتا کی موت دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئی تھی۔اس دوران جیوتیکا نزلہ زکام اور بخار میں مبتلا تھی، جب اس نے آرٹی پی سی آرٹیسٹ کروایا تو وہ کورونا سے متاثر پائی گئیں۔ مالی بحران سے گزر رہے اس خاندان کے افراد مزید پریشان ہو گئے کہ کورونا انفیکشن ان کی صحت اور روزمرہ کی زندگی کو مزید متاثر کر سکتا ہے۔پڑوسیوں کا خیال ہے کہ خاندان کی خودکشی کی وجہ کورونا انفیکشن سے متاثر ہونا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ اہل خانہ کورونا وائرس سے متاثر تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے خودکشی جیسا بڑا قدم اٹھایا۔ پولیس نے کہاکہ ہم دیگر تمام ممکنہ پہلوؤں کی بھی چھان بین کر رہے ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔


Share: